ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا کوئی خطرہ نہیں‘ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی

پیر 20 مارچ 2017 22:27

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا کوئی خطرہ نہیں‘ وفاقی وزیر پٹرولیم ..
اسلام آباد ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر کے 16 مارچ 2017ء کو فرنس آئل کے استعمال میں کمی اور اس کے اثرات کے حوالے سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ پر وزارت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فرنس آئل کے استعمال میں کمی اچھی چیز ہے‘ اس میں کوئی منفی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس او 16500 میٹرک ٹن روزانہ استعمال کے حساب سے فرنس آئل کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ یہ سات ہزار میٹرک ٹن استعمال ہوا۔ تین شپس پورٹ قاسم پر موجود ہیں۔ آپریشنل ایشو کی وجہ سے ایسا ہوا۔ اس معاملے کو حل کرلیا گیا ہے۔ کسی قسم کے بحران کا خطرہ نہیں ہے۔ فیول کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :