سپریم کورٹ نےسندھ ہائیکورٹ کاشراب فروشی پرپابندی کافیصلہ معطل کردیا

شراب فروشوں کیخلاف 1979ءکے قانون کے تحت کاروائی کی جائے،کیس کوتین رکنی بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرربھی کیاجائے۔سپریم کورٹ کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 19:33

سپریم کورٹ نےسندھ ہائیکورٹ کاشراب فروشی پرپابندی کافیصلہ معطل کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) : سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کاشراب فروشی پرپابندی کافیصلہ معطل کر دیاہے،سندھ ہائیکورٹ نے 120شراب فروشوں پرپابندی عائدکررکھی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے قراردیاکہ 1979ء کے قانون کے تحت کاروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

جبکہ کیس کوتین رکنی بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرربھی کیاجائے۔واضح رہے سندھ ہائیکورٹ نے 2مارچ کوسندھ میں تمام شراب خانوں کوبندکرنے کاحکم دیتے ہوئے سندھ حکومت کوہدایات جاری تھیں کہ30روزمیں اسٹیک ہولڈرزاور اقلیتوں کیساتھ ملکرکوئی لائحہ عمل مرتب کیاجائے تاکہ شراب خانوں کوکھولاجاسکے۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :