کامونکے، معمولی تلخ کلامی پر چار افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 20 مارچ 2017 22:23

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)معمولی تلخ کلامی پر چار افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں کلو وال کا رہائشی 20سالہ مزمل گزشتہ روز ضروری کام کے سلسلہ میں کام گیا جہاں اس کی ریاض وغیرہ سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر ریاض نے اپنے ساتھیوں اعجاز،صفدر اور اصغر علی سے مل کر اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،طبی امداد کیلئے اسے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔