پیرمحل،نامعلوم چور گھر کے باہرکھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ،مقدمہ درج

پیر 20 مارچ 2017 22:22

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) نامعلوم چور گھر کے باہرکھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 688/28گ ب کے رہائشی سرفراز قیصر ولد امانت علی کے گھر کے باہر نامعلوم چور ہنڈا موٹرسائیکل سی جی 125چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

چک نمبر662/3 گ ب کے رہائشی مرتضٰی ولد امیر علی قوم کھوکھر کے احاطہ میں داخل ہوکر نامعلوم چور ایک عدد بکرا دو عدد بکریاں دوعددموبائل ایک ٹچ ، ایک عدد کیو مالیت 50ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :