کشمور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف بنگلانی برادری کی جانب سے ٹھل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 مارچ 2017 22:20

ٹھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) کشمور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف بنگلانی برادری کی جانب سے ٹھل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف گزشتہ روز بنگلانی برادری نے ٹھل پریس کلب کے سامنے اللہ بخش بنگلانی،گلشیر اور نبی بخش کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے کہاکہ کشمور پولیس نے رشوت نہ دینے کے باعث ہمارے نوجوان بھولی بنگلانی کو بلاجواز گرفتار کرکے ہاف فرائے کردیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ نوٹس لیکر ذمہ دار پولیس عملداران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :