ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخواکاسیاحتی مقامات پر بینچزکی تنصیب کاآغاز ہوگیا

پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور بنوں میں تنصیب سمیت صوبہ کے آرکیالوجیکل سائٹ کیلئے 200 بینچ محکمہ آرکیالوجی کو فراہم کردیئے گئے

پیر 20 مارچ 2017 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبہ کے سیاحتی ، آرکیالوجیکل سائٹ اور دیگر تفریحی مقامات کی رونقیں بحال کرنے اور سیاحوں کی سہولیات کیلئے پشاورسمیت دیگر شہروں میںبینچ اور کوڑے دان کی تنصیب کا آغاز کردیا ، تفصیلات کے مطابق صوبہ میں سیر وسیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ورلڈ بینک کے خیبرپختونخوا اور فاٹا کی معاشی ترقی کے پروگرام کے تحت صوبہ کے مختلف مقامات ، آرکیالوجیکل سائٹ، تفریحی پارکس، آرام گاہوں اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور عوام کی سہولت کیلئے بینچ اور کوڑے دان لگانے کا آغاز کردیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں پشاور میوزیم ، ایبٹ آباد میں جناح باغ، بنوں اور نوشہرہ میں ان کی تنصیب کردی گئی ہے تاہم دوسرے مرحلے میں کوہاٹ ، چترال ، دیر اور لکی مروت کے سیاحتی و آرکیالوجیکل سائٹ میں ان کی تنصیب کی جائے گی، ٹورازم کارپوریشن نے اس سلسلے میں محکمہ آرکیالوجی کو صوبہ کی آرکیالوجیکل سائٹس کیلئے 200 بینچ فراہم کئے ہیں جن کی تنصیب مختلف میوزیم، آثارقدیمہ اور دیگر آرکیالوجیکل مقامات پر کی جائیگی ،ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے پشاور میں پشاور میوزیم اور گورگٹھڑی جبکہ ایبٹ آباد میں حویلیاں،سجی کوٹ واٹرفال، نوشہرہ میں شمشان گھاٹ اور کمپنی باغ جبکہ اس کے علاوہ بنوں میں ان کی تنصیب عمل میں لائی گئی ، اس موقع پر اقلیتی یوتھ منسٹر گوریال نے ٹورازم کارپوریشن کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان،سینئر جنرل منیجر حیات علیشاہ، جنرل منیجر ایڈمن سجاد حمید، کنٹرولر اکائونٹ اکبر علی اور دیگر حکام سے ملاقات کی اور نوشہرہ سمیت دیگر مقامات کی خوبصورتی اور سیاحوں کیلئے بینچ اور کوڑے دان کی فراہمی و تنصیب پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :