سندھ ہائی کورٹ نے ریجنٹ پلازہ آتشزدگی کیس میں 5ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

پیر 20 مارچ 2017 22:20

سندھ ہائی کورٹ نے ریجنٹ پلازہ آتشزدگی کیس میں 5ملزمان کی ضمانت منظور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ریجنٹ پلازہ آتشزدگی کیس میں 5ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ریجنٹ پلازہ آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس میں ملوث ہوٹل مالک زبیر الدین ،مظفر بویجہ ،سعد ،ارشد جاوید اور پرویز سلیم کی ایک ایک لاکھ روپے روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو تفتیشی افسر سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے ۔ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانت سیشن عدالت نے مسترد کردی تھی۔ہوٹل میں آتشزدگی میں 11 افراد جل کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :