ْکراچی، امجد صابری اورفوجی اہلکاروں کے قتل سمیت 10 ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی

پیر 20 مارچ 2017 22:20

ْکراچی، امجد صابری اورفوجی اہلکاروں کے قتل سمیت 10 ہائی پروفائل مقدمات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) انسداددہشت گردی کی عدالت میں امجد صابری اورفوجی اہلکاروں کے قتل سمیت 10 ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو انسدا دہشت گردی کی عدالت میں امجد صابری ، فوجی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کے قتل کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کو پیش نہیں کیا گیا عدالت میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملزمان کے متعلق تاحال ابھی تک کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا عدالت نے تمام مقدمات کی مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ ملزمان پر رینجرزاہلکاروں پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت امجد صابری کے قتل کے الزامات ہیں ۔ملزمان کے خلاف لیاقت آباد،پریڈی،زمان ٹاون سمیت اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :