سندھ ہائی کورٹ، مسافروں سے انشورنس کے نام پر پیسے لینے سے متعلق دائر درخواست پرچیئرمین ریلوے و دیگر سے جواب طلب

پیر 20 مارچ 2017 22:20

سندھ ہائی کورٹ، مسافروں سے انشورنس کے نام پر پیسے لینے سے متعلق دائر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں سے انشورنس کے نام پر پیسے لینے سے متعلق دائر درخواست پرچیئرمین،سیکرٹری ریلوے،اور دیگر سی31 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔پیر کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں سے انشورنس کے نام پر پیسے لینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر ٹکٹ پر پانچ روپے انشورنس کے نام پروصول کیے جاتے ہیں ہر ٹکٹ پر پانچ روپے وصولی کے معاملے اور ریلوے میں کرپشن کرنے سے متعلق چیئرمین نیب سے تحقیقات کرائی جائے ۔انشورنس کے نام پر مسافروں سے وصول کیا جانے والا پیسہ کہاں جاتا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے چیئرمین ،سیکرٹری ریلوے،اور دیگر سی31 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :