چائنا کٹنگ کیس ،عدالت نے شریک ملزم اخلاق احمد ضمانت کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی

پیر 20 مارچ 2017 22:20

چائنا کٹنگ کیس ،عدالت نے شریک ملزم اخلاق احمد ضمانت کی میڈیکل رپورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے چائنا کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی فروخت سے متعلق کیس میں شریک ملزم اخلاق احمد ضمانت کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس فارق شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ کی عدالت میں چائناکٹنگ میں اکیس افسران کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں شریک ملزم اخلاق احمد کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈتشکیل دینے کاحکم دیاتھا ۔عدالت نے ملزم اخلاق احمد کی میڈیکل رپورٹ فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت میں نیب کی جانب سے کہنا تھا کہ تمام ملزمان نے چنوں ماموں کی ایما پر گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کی چنوں ماموں کافرنٹ مین فیصل مسرورصدیقی جیل میں ہے ملزمان پر قومی خزانے کو نقصان پہچانے کاالزام ہے ملزمان کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے ملزم اخلاق احمد کی میڈیکل رپورت طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :