سندھ ہائیکورٹ ،سہون دھماکے کے بعد دو افراد کی گمشدگی کے حوالے سے دائردرخواست پر محکمہ داخلہ سندھ سے جواب طلب

پیر 20 مارچ 2017 22:20

سندھ ہائیکورٹ ،سہون دھماکے کے بعد دو افراد کی گمشدگی کے حوالے سے دائردرخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے سہون دھماکے کے بعد دو افراد کی گمشدگی کے حوالے سے دائردرخواست پر محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی جامشورو اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پیر کوسندھ ہائیکورٹ میں سہون دھماکے کے بعد دو افراد کی گمشدگی کیس کی سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے دونوں کو کسی جھوٹے مقدمے میں نامزد نا کردیا جائے۔۔دو افراد کو دو گھنٹے اور تین کو سات گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔19 فروری کو سہون سے پولیس نے سات افراد کو حراست میں لیا۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی جامشورو اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :