کراچی ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،غیر قانونی طور پر مقیم افغانی ،بنگلہ دیشی شہری گرفتار

پیر 20 مارچ 2017 22:12

کراچی ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،غیر قانونی طور پر مقیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی پر مقیم افغان اور بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ پولیس نے ایک کارروائی میں غیر قانونی طور پر مقیم دو بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ بلال کالونی پولیس نے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا اسی طرح شیر شاہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 13افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

تمام گرفتار غیر ملکیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کر لئے گئے ہیں ۔ ادھر ناظم آباد میں پویس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ کھاردار پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ جواریوں کو گرفتار کر کے آلات قمار بازی اور دا پر لگی رقم برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے لوٹے ہوئے موبائل فون برآمد کر لئے ۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پر فائن ہاس کے قریب اور مائی کلاچی روڈ پر ہونے والے دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد کے قریب مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرین لائن منصوبے کے گڑھے میں جاگر ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :