بغاوت اوراشتعال انگیز تقریر کیس،بانی متحدہ ،فاروق ستار اور شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے خوش بخت شجاعت ،امین الحق اور خالد مقبول سمیت 150ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے امجد اللہ و دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ یکم اپریل تک موخر کردیا

پیر 20 مارچ 2017 22:12

بغاوت اوراشتعال انگیز تقریر کیس،بانی متحدہ ،فاروق ستار اور شاہد پاشا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے بغاوت اوراشتعال انگیز تقریر کیس میں ملوث ایم کیو ایم بانی الطاف حسین ،فاروق ستار شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔پیر کو انسداددہشت گردی میں ایم کیوایم بانی کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقریر کے مقدمہ کیس کی سماعت کی گئی۔ ایم کیوایم لندن کے امجد اللہ،پروفیسر حسن ظفر عارف، قمر منصور اور محفوظ یار خان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران وکیل سرکارکی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔عدالت نے ایم کیو ایم بانی الطاف حسین ،فاروق ستار شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔خوش بخت شجاعت ،امین الحق اور خالد مقبول سمیت 150ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے امجد اللہ،اور دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ یکم اپریل تک موخر کردیا۔عدالت نے عامر کرامت اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان پر6 اپریل کو فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :