تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مصطفی کمال

چیئرمین پی ایس پی کاتاجروں اور صنعتکاروں سمیت مختلف ٹریڈ یونینز کے وفود کی بڑی تعداد میں آمد اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ

پیر 20 مارچ 2017 22:12

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیرمین سید مصطفی کمال نے پی ایس پی بزنس فورم کے تحت تاجر وصنعتکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب میں تاجروں اور صنعتکاروں سمیت مختلف ٹریڈ یونینز کے وفود کی بڑی تعداد میں آمد اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کی تعمیر و، ترقی کے لئے تاجرو ں کا نمایاں اور قابل قدر کر دار ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی تاجر برادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے انتہائی نا مصائب حالات میں بھی اس شہر میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اس ملک کی معیشت کے پہیہ کو چلانے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیاہے ․ جس پہ پوری تجارتی و صنعتی براداری قابل تحسین ہی․انہوں نے اس موقع پر انہوں نے پاک سرزمین بزنس فورم کے تمام عہداروں کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پہ مبارک باد پیش کی ۔