سنی اتحاد کونسل نے تحریک ِتحفظ ناموسِ رسالت چلانے کا اعلان کردیا

گستاخ بلاگرز کیخلاف سخت کاروائی نہ ہو ئی تو تو لانگ مارچ کے ساتھ وزیر اعظم ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

پیر 20 مارچ 2017 22:12

ٍِلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) سنی اتحاد کونسل نے تحریک تحفظ ناموس رسالت چلانے کا اعلان کردیا ۔ملک بھر میں ایک ہزار ناموس رسالت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ گستاخ بلاگرز کیخلاف سخت کاروائی نہ ہو ئی تو تو لانگ مارچ کیا جائے گا اور وزیر اعظم ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ قانون ناموس رسالت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ملین مارچ کی کال دیں گے۔

سوشل میڈیا کے مالکان کو گستاخانہ مواد ہٹانے کے مطالبے پر مشتمل لاکھوں خطوط ارسال کئے جائیں گے۔ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی اور انتخابی منشور کی تیاری کیلئے ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کی۔

اجلاس میں مفتی محمد حبیب قادری، سید جوادالحسن کاظمی ،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، میاں فہیم اختر ، صاحبزادہ محمد حسن رضا، حاجی رانا شرافت علی قادری، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، رائو حسیب احمد ، ملک بخش الٰہی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، صاحبزادہ مطلوب رضا، مفتی محمد وسیم رضا، ارشد مصطفائی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گستاخانہ مواد پھیلنے کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے لبرل فاشسٹوں کو ڈھیل دی۔ گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے ملک میں واپس لایا جائے اور انکے خلاف 295-Cکے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نفاذ نظام مصطفی کیلئے حکومت پر دبائو ڈالے گی۔

اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولر ازم کی کو ئی گنجائش نہیں۔ حکومت قومی و صوبائی اسمبلیوں کی گستاخ بلاگرز کو نشانِ عبرت بنانے سے متعلق قرار دادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیکولر اور دین بیزار عناصر ملک کے امن سے کھیل رہے ہیں۔ حکومت کو قا نون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ 295-Cکو چھیڑنے والی حکومت ایک منٹ بھی نہیں چلنے دیں گے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد والے پیچز بلاک کرنے ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔

متعلقہ عنوان :