وزیر ریلوے نے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ری سڑکچرنگ کی بھی منظوری دے دی

ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ ساتھ برانچ لائن ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے حکمتِ عملی جلد مرتب کرکے پیش کی جائے‘خواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب

پیر 20 مارچ 2017 22:06

وزیر ریلوے نے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ری سڑکچرنگ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے بعد لیگل ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ری سڑکچرنگ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت تینوں شعبوں کی تنظیم نو کے حوالے سے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈلینڈ ارشد سلام خٹک نے وفاقی وزیر کے سامنے ڈویژن کی سطح پر ڈیپارٹمنٹ کے مجوزہ سٹرکچر کی تفصیلات پیش کیں۔

خواجہ سعدرفیق نے لینڈ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں خالی پوسٹوں پر ٹیکنیکل افراد کی تقرری اور نئی پوسٹوں کی تجاویز کے لیے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیںاور وزیر ریلویز نے ہدایت کی کہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں کنٹریکٹ پر تعینات افسران کی ملازمت میں توسیع ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے۔

(جاری ہے)

مزید ایک اجلاس میں خواجہ سعد رفیق نے اپ گریڈ کی جانے والی پسنجر کوچز کے بارے بریفنگ لی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب ایکسپریس ٹرینوں کے ساتھ ساتھ برانچ لائن ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکمتِ عملی جلد مرتب کرکے پیش کی جائے اور نئی اپ گریڈکی جانے والی کوچز میں استعمال ہونے والے میٹریل کو معیاری اور دیر پا ہوناچاہیے، اس سلسلے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ وزیر ریلوے کو 100کوچز کی جلد تیاری اور اس میں لگنے والے میٹریل پر مکمل بریفنگ دیتے ہوئے مکینیکل افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریلوے میں آئندہ تیار کی جانے والی کوچز میں معیاری سامان کے ساتھ ساتھ ان کی لائف میں اضافہ کیاجارہا ہے ۔

اجلاس میں مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل انصر بلا خان، ڈائریکٹر جنرل لیگل افیئرزطاہرپرویز،ڈائریکٹر آئی ٹی فہد رحمان، چیف پرسانل آفیسر شعیب عادل ،چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن عدنان شافع سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :