چیئرمین سینیٹ نے اقلیتوں کے حلف کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا

پیر 20 مارچ 2017 22:06

چیئرمین سینیٹ نے اقلیتوں کے حلف کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا بل متعلقہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اقلیتوں کے حلف کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم خان سواتی نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل دستور ترمیمی بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

جس کے تحت آرٹیکل 255 میں ترمیم درکار ہے۔ حکومت نے تحریک کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے ایوان سے منظوری حاصل کرنے کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ اجلا س کے دور ان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر عتیق شیخ نے بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کا بل 2017ء واپس لے لیا۔ سینیٹر عتیق شیخ کا بین الاقوامی معاہدے حتمی توثیق سے قبل پارلیمنٹ میں باقاعدہ طور پر زیر غور لانے کے اہتمام کا بل ایجنڈے پر تھا تاہم اسمبلی میں یہ معاملہ زیر غور ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ بل واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دور ان تحریک انصاف کے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی نے پولیس آرڈر 2002ء میں مزید ترمیم کا بل واپس لے لیا۔ سینیٹر اعظم خان سواتی کا پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2016ء جسے 26 ستمبر 2016ء کو پیش کیا جانا تھا واپس لینے کیلئے ایوان کی اجازت حاصل کی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے لینے کے بعد بل واپس لینے کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :