دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے ،ْ سینیٹر جاوید عباسی

آخری دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 22:06

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے ،ْآخری دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ اتفاق رائے سے توسیع دی جا رہی ہے، ملک میں کچھ ایسے حالات موجود تھے جس کی وجہ سے تمام سیاسی رہنمائوں نے اتفاق رائے سے فوجی عدالتوں کے قیام اور اب دوبارہ مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجبوراً اس طرح کا قدم اٹھایا ،ْ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پہلے آپریشن ضرب عضب اور اب آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے تاکہ ملک میں سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بہت کام کیا جا چکا ہے جبکہ تھوڑا رہتا ہے جو فوجی عدالتوں سے ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں سول عدالتوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں۔انہوںنے کہاکہ آخری دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔