ْملک میں نئے انتظامی یونٹ کے قیام سے ملکی مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوں گے، بابا حیدر زمان

پیر 20 مارچ 2017 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوںکا قیام ناگزیر ہے جس سے وسائل کی بنیادی تقسیم، انصاف کی فرہمی جیسے بنیادی مسائل آسانی سے حل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان، جمشید دستی ایم این اے، داوڑکنڈی، سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی و دیگر نے کہا کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹ کے قیام سے ملکی مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوں گے، ملک میں وسائل کی تقسیم، انصاف،کرپشن کا خاتمہ جیسے مسائل آسانی سے حل ہوں گے۔

بابا حیدر زمان نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام کو صوبے میں ضم کرنے کے بجائے علیحدہ صوبہ بنایا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں ریفرنڈم کرایاجائے جس سے عوام کی حقیقی رائے سامنے آئے گی۔ بابا حید ر زمان نے کہا کہ ہم نے صوبہ ہزارہ ،صوبہ سرائیکی ، صوبہ فاٹا کے قیام کیلئے مہم شروع کردی ہے ۔جسے ہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔اپریل 2010ء میںتحریک صوبہ ہزارہ شروع کی تھی لیکن اب قبائلی عوام کو ایک ساتھ لیکر ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تحریک چلائیںگے۔

متعلقہ عنوان :