حکومتی کوششوں سے پاکستانی معیشت میں بہتری اور امن کا قیام ممکن ہوا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ڈنمارک سفارتخانہ کی جانب سے ترقیاتی پروگرام مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب

پیر 20 مارچ 2017 21:59

حکومتی کوششوں سے پاکستانی معیشت میں بہتری اور امن کا قیام ممکن ہوا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں معیشت میں بہتری اور امن کا قیام ممکن ہوا۔ وہ پیر کو پاکستان میں ڈنمارک سفارتخانہ کی جانب سے ترقیاتی پروگرام مکمل ہونے کی تقریب بطور مہمان خصوصی کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لائحہ عمل میں پاکستان 2025ء میں شامل ہے جس سے ہم گلوبل سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جیز) حاصل کر سکتے ہیں جو کہ پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کی جانب سے ہر سطح کے تعاون کو حکومت سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر اولی ٹونکی نے کہا کہ میں پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ پاکستان علاقائی امن و ترقی میں اہم کردار رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت، بچوں کے حقوق اور عورتوں کے حقوق پر قانون سازی حکومت پاکستان کا اقدام قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جمہوری اقدار سے روشناس کرانا حکومت کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ اس سے قبل ڈنمارک سفارتخانہ نے پاکستان میں ترقیاتی پروگرام 2010-17ء کے مکمل ہونے پر جشن منایا۔

متعلقہ عنوان :