ایسے جرائم پیشہ افراد جن کے شناختی کارڈ نمبر سسٹم میں موجود نہیں ان کے کوائف نادرا کو بھجوائے جائیں،آئی جی پنجاب

پیر 20 مارچ 2017 21:59

ایسے جرائم پیشہ افراد جن کے شناختی کارڈ نمبر سسٹم میں موجود نہیں ان ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب کے کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ایسے جرائم پیشہ افراد جن کے شناختی کارڈ نمبر ریکار ڈ میں موجود نہیں ہیں ان کی تصاویر ، نام ، ولدیت اور ایڈریس نادرا کے دفتر میں بھجوا کر ان کے شناختی کارڈ نمبر حاصل کیے جائیں، اس ضمن میں ڈی جی نادرا نے عملے کو ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ایک افسر فوکل پرسن کے طور پر نادرا سے رابطے میں رہے گا تا کہ ان جرائم پیشہ افراد کے شناختی کارڈ ز کے نمبر جلد از جلد پولیس ریکار ڈ میں شامل کیے جا سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں افسران کومختلف امور کے حوالے سے ہدایات اور گائیڈ لائن دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، شعیب دستگیر، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب، اظہر حمید کھوکھر ڈی آئی جی آئی ٹی، شاہد حنیف، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقار خان، ڈی آئی جی ویلفیئر ، وسیم سیال، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی کامران خان، ڈی آئی جی ، ڈی اینڈ آئی، شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ایس پی یو، فیصل رانا، اے آئی جی آپریشنز، وقار عباسی، اے آئی جی مانیٹرنگ، رائے بابر سعید کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ مینجمنٹ سنٹر 8787پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ ڈی ایس پی بذات خود شکایت کنندہ سے رابطہ کرے اور جو ڈی ایس پی خود رابطہ کرنے کی بجائے یہ کام اپنے عملے کے سپرد کرے اس کو فوری شو کاز نوٹس جاری کیا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے، آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر حمید کھوکھر کوہدایت کی کہ اس بات کو بھی بطور خاص یقینی بنایا جائے کہ جائے وقوعہ سے شہادتیں اکٹھی کرے کے لیے ہر ضلع میں فراہم کی گئی کرائم سین یونٹ وینز قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں فوری اور بر وقت جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ایمرجنسی 15والے جس طرح تھانے کو وقوعہ کی اطلاع دیتے ہیں اسی طرح کرائم سین یونٹ وین کے عملے کو بھی فوری مطلع کیا جائے تا کہ وہ بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر فنگر پرنٹس سمیت دیگر شہادتیں اورفرانزک لیب کے لیے دیگر نمونہ جات لے سکیں، ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن شہزادہ سلطان کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پولیس لائنز، تھانوں اور ڈی پی او ز کے دفاتر کی انسپکشن باقاعدگی سے کی جائے اور اس کی رپورٹس مرتب کر کے پی ایس او ٹو آئی جی کو بھجوائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کے عملے کے ساتھ ساتھ درخواست دہندہ سے بھی دریافت کیا جائے کہ ان کی ایف آئی آر کے اندراج میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی یاعملے کا کوئی رکن ایف آئی آرمیں تاخیر کا سبب تو نہیں بنااور اگر کوئی افسر یا اہلکار کسی بھی طرح شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب نظر آئے تو اس کے خلاف فوری کارروائی سے قطعی گریز نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :