خانیوال، وزیر اعظم ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت325سکیموں کی منظوری

پیر 20 مارچ 2017 21:53

خانیوال۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلا س میں وزیر اعظم ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت ضلع خانیوال میں بلڈنگز ‘روڈز ‘پبلک ہیلتھ کی 325سکیموں کی منظوری دیدی ‘ان سکیموں پر 46کڑور88لاکھ55ہزار روپے کی لاگت آئیگی ۔

(جاری ہے)

ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افتخارعلی ‘ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ فیصل شہزاد سمیت بلڈنگز ‘ہائی ویز ‘پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلا س میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بلڈنگز کی 10‘روڈز 74 او رپبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی 214سکیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں پراونشل اے ڈی پی ‘ڈسٹرکٹ اے ڈی پی سمیت ضلع میں جاری دیگر منصوبہ جات کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ زرواں مالی کے اختتام سے قبل استعمال یقینی بنایا جائے ‘منصوبہ جات میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔