چشتیاں،ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق،3ساتھی زخمی

پیر 20 مارچ 2017 21:53

چشتیاں۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) چشتیاں کے قریب سڑک کے حادثہ میں مقامی موٹرسائیکل شوروم کا مالک چوہدری ظفر اقبال جاں بحق جبکہ اس کے تین ساتھی محمدشہباز،محمدشہزاد اورمحمدعرفان زخمی ہو گئے چاروں افراد کار میں سوار تھے کہ رات کے وقت سڑک پر کھڑی ہوئی اینٹوں سے لدی ٹرالی نظر نہ آئی اور کار ٹرالی کے نیچے جا گھسی جس سے کار بری طرح تباہ ہوگئی زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں میں داخل کرا دیا گیا۔