چشتیاں،بغیر اجازت تیزاب فروخت کرنیوالے 2 دکاندار گرفتار

پیر 20 مارچ 2017 21:53

چشتیاں،بغیر اجازت تیزاب فروخت کرنیوالے 2 دکاندار گرفتار
چشتیاں۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)چشتیاں پولیس بھاری مقدار تیزاب کھلے عام اور بغیر اجازت رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پلاسٹک جیری کینوں میں موجود 750 کلو تیزاب برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ تیزاب کا کاروبار کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے علاوہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ڈاہرانوالہ پولیس نے محمد سلیم چک نمبر140 مراد اور وقاص اطہر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔