لاہور،معیاری سفرکی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں سڑکوں کا جال تیزی سے بچھایا جا رہا ہے ،وزیر مواصلات

پیر 20 مارچ 2017 21:53

لاہور،معیاری سفرکی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں سڑکوں کا جال تیزی سے بچھایا ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) صوبائی وزیر تعمیر و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت پہلے مرحلے میں 14روٹس پر 200فیڈرایئرکنڈیشنڈ بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،ہر شہری کو انٹر نیشنل معیار کی باوقارعوامی ٹرانسپورٹ کی فراہمی بلا شبہ حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین تحفہ ثابت ہوگا،صوبائی وزیر نے کہا کہ ای ٹکٹنگ کے ذریعے سستے ترین کرایہ کے ساتھ ہر 500میٹر پر بس سٹاپ قائم کیا گیاہے اور ہر 10منٹ بعد بس کی آمد ہوگی،یہ سپیڈ بسیں ڈیوو بس سروس کے ساتھ روٹ شیئر کریں گی،یہ بسیں انٹرنیشنل معیار کی ہیں اور ای ٹکٹنگ کی سہولت کے ساتھ جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم بھی اس میں نصب ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خادم پنجاب کی جانب سے میٹرو بس سروس پہلے ہی عوام کی سہولت کا باعث بنی ہوئی ہے اور اس کا جال اب پورے پنجاب میں پھیلایا جا رہا ہے،پنجاب بھر میں تعمیرو مواصلات ڈیپارٹمنٹ تیزی سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :