بوریوالہ،نو سر بازبوڑھی خاتون کی بالیا ں چھین کرفرار

پیر 20 مارچ 2017 21:53

بوریوالہ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)نو سر بازگروہ نے بس کے انتظار میں کھڑی بوڑھی خاتون کو زبردستی رکشہ میں سوار کر کے ہاتھ باندھ دیئے اور کانوں سے ایک تولہ طلائی بالیاں مالیتی 60ہزار روپے چھین لیں اور قبرستان کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق محمد نگر کے رہائشی اعجاز حسین کی 80سالہ والدہ مہر النساء ایک فوتیدگی میں شرکت کی غرض سے وہاڑی جانے کے لیے صبح 9بجے گھر سے نکل کر سڑک پر بس کی انتظار میں کھڑی تھی کہ ایک موٹر سائیکل رکشہ میں سوار نوسربازگروہ کی دو خواتین اور ایک مرد نے اسے زبردستی رکشہ پر سوار کر کے ہاتھ کپڑے سے باندہ دیئے اور وہاڑی کی جانب ویران جگہ پر لے جا کر اس کی جیب سی6ہزار روپے نقدی ایک تولہ طلائی بالیاں کانوں سے زبردستی کھینچ کر اسے مرضی پورہ قبرستان کے قریب پھینک دیا اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ ماڈل ٹائون نے نوسربازگروہ کے ارکان مظہر علی کھوکھر سکنہ ایم بلاک اور خانہ بدوش خاندان کی دو خواتین دوستی دختر محمد ارشاد سکنہ نگینہ چوک پاکپتن اور ناصری زوجہ محمد حسین سکنہ ریلوے اسٹیشن پاکپتن کے خلاف زیر دفعہ 382ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔