کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمتوں میں ریکاڑڈکمی کااعلان

نیپراکاٹیرف میں فی یونٹ ساڑھے3روپے کمی کااعلان، نیپرانے2023ء تک کیلئے 12روپے 7پیسے فی یونٹ ٹیرف مقررکردیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 19:05

کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمتوں میں ریکاڑڈکمی کااعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) : نیپرانے کراچی کے عوام کوبجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی،نیپرانے ٹیرف میں ساڑھے 3روپے فی یونٹ کمی کااعلان کردیا،نیپرانے 2023ء تک کیلئے 12روپے 7پیسے فی یونٹ ٹیرف مقررکردیا،نئے ٹیرف کااعلان وفاقی حکومت سے منظوری کیبعدہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیپرانے کے الیکٹرک کا7سالہ ملٹی ایئرٹیرف کااعلان کردیا۔جبکہ کے الیکٹرک نے 16روپے 23پیسے فی یونٹ کاٹیرف تھا۔کے الیکٹرک کو7سال میں 237ارب روپے کی سرمایہ کاری کرناہوگی۔کے الیکٹرک کوکراچی میں نئے میٹرزلگانے کی بھی ہدایت جاری کردی۔نئے ٹیرف کے بعدکراچی کے عوام کوسالانہ 48ارب روپے کی بچت کرناہوگی۔

متعلقہ عنوان :