حکومت ہر ماہ عوام پر پٹرول بم گرانے سے گریز کرے : لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ

مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت موثر اقدامات کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے ن لیگ کی حکومت عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی: ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب

پیر 20 مارچ 2017 21:50

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ملاوٹ وغیر معیاری اشیاء کی تیاری و فروخت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت عملی اقدامات کرنے کی بجائے صرف اور صرف بیانات اور اشتہارات پر توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت موثر اقدامات کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے حکومت آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جس کا لامحالہ اثر عوام پر مہنگائی کے مزید بوجھ کی صورت میں پڑ رہا ہے پٹرولیم نرخوں میں اضافے سے دوسری اشیائے صرف کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہر ماہ عوام پر پٹرول بم گرانے سے گریز کرے کیونکہ اس سے سب سے زیادہ غریب عوام ہی متاثر ہوتے ہیں

متعلقہ عنوان :