وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آرگنائزر کی تنظیم نے عازمین حج کی تربیت کیلئے مشترکہ طور پر میڈیا مہم چلانے پر آمادگی کا اظہار کر لیا

پیر 20 مارچ 2017 21:50

وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آرگنائزر کی تنظیم نے عازمین حج کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آرگنائزر کی تنظیم (ہوپ) نے عازمین حج کی تربیت کیلئے مشترکہ طور پر میڈیا مہم چلانے پر آمادگی کا اظہار کر لیا ہے ،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حجاج کرام کی بہتر تربیت کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا پر موثرمہم چلانے کیلئے وزارت مذہبی امور نے ہوپ سے 10 کروڑ روپے کی معاونت طلب کر لی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز وزارت مذہبی امور میں سیکرٹری مذہبی امور کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پرائیویٹ حج آرگنائزرز (ہوپ) کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں عازمین حج کی تربیت کیلئے نچلی سطح پر مشترکہ تربیتی پروگرام منعقد کرنے پر غور کیا گیا اس موقع پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری سطح پر عازمین حج کی تربیت کیلئے سرکاری ٹی وی پر مہم چلائی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے قومی اور علاقائی اخبارات میں بھی اشتہارات دئیے جاتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی چینلز پر زیادہ اخراجات آنے کی وجہ سے انہیں عازمین حج کے تربیتی اشتہارات نہیں دئیے جا سکتے ہیں وزارت نے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرزسے میڈیا مہم چلانے کیلئی10کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر حج آرگنائزر (ہوپ) کے نمائندوں نے بھی عازمین حج کے تربیتی پروگرامز میں وزارت مذہبی امور کی معاونت کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ طور پر میڈیا پر اگاہی مہم چلانے سمیت سرکاری سطح پرعازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بھی

متعلقہ عنوان :