پیرٴْو میں ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں، کم از کم75افراد ہلاک

پیر 20 مارچ 2017 21:48

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) لاطینی امریکی ملک پیرٴْو میں موسمیاتی مظہر ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملک کے قدرتی آفات سے تحفظ کے قومی مرکز کے مطابق وہاں رواں سال کے آغاز سے اب تک سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم پچھتر افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خطرہ ہے کہ مزید کئی ملین شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔ پیٴْرو کے شمالی علاقے اور دارالحکومت لِیما سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ پیرٴْو کے صدر پیدرو پابلو نے تعمیرِ نو کے لیے کروڑوں ڈالر کی امدادی رقوم کا اعلان کیا ہی؂

متعلقہ عنوان :