لاہور، خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کا حکم دے دیاجسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ

پیر 20 مارچ 2017 21:44

لاہور،  خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کا حکم دے دیاجسٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کی درخواست پر پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے شہباز مغل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹی وی چینلز پر خواتین اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانا پیمرا کی ذمہ داری ہے۔

لیکن پیمرا اپنے ہی ضابطہ اخلاق کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کروانے کا حکم جاری کری. سماعت کے بعد عدالت نے درخواست گزار کو خواتین اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے سے متعلق ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ پیمرا کو درخواست گزار کا موقف سن کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا.(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :