وزیر اعظم کے جیکب آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد رہنماء سرگرم عوامی رابطہ مہم شروع
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم کے جیکب آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد رہنماء سرگرم عوامی رابطہ مہم شروع

وزیر اعظم کے جیکب آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد رہنماء سرگرم عوامی ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء)وزیر اعظم کے جیکب آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد رہنماء سرگرم عوامی رابطہ مہم شروع مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی جانب سے اپریل میں جلسہ عام کرنے کے اعلان کے بعد ضلعی رہنما ء سرگرم ہوگئے ہیں اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب بولان محلہ ،جیئل شاہ کالونی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس سے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اسلم ابڑو، ضلعی صدر اکرم ابڑو ،میر اصغرخان پہنور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی کے سات سالہ دورمیں جیکب آبادمیں سرکار ی فنڈزکی لوٹ مار کی گئی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے منتخب نمائندے افسران سے مل کر کرپشن کرتے رہے شہر زبوں حال ہوگیاہے جو سڑکیں بنائی گئی ہیں وہ سال بھی نہیں چلیں ناقص ترقیاتی کام عوام کے لیے وبال جان بن گئے ہیں منتخب نمائندوں نے عوام کو مایوس کیاہے نوکریاں بھی پیسوں پر فروخت کی گئیں حقدار حق سے محروم رہے میاں نواز شریف کا جیکب آبادمیں جلسہ ثابت کرے گاکہ عوام پی پی سے بیزارہیں کارنر میٹنگ میں علاقے کے لوگو ںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

#
وقت اشاعت : 20/03/2017 - 21:44:53

اپنی رائے کا اظہار کریں