جیکب آباد: عدالت کا ازخود نوٹس

محکمہ صحت کے ملازمین کو تحقیقات کے لیے ڈی جی نے حیدر آباد طلب کرلیا

پیر 20 مارچ 2017 21:35

جیکب آباد: عدالت کا ازخود نوٹس
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) عدالت نے از خود نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے ملازمین کو تحقیقات کے لیے ڈی جی نے حیدر آباد طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت جیکب آبادمیں جعلی بھرتیو ں،بدعنوانی کے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے از خود نوٹس کے تحت محکمہ جاتی تحقیقات کے لیے متعلقہ ملازمین کو ڈائریکٹر جنرل صحت نے 29مارچ کو حید رآباد طلب کرلیاہے اس حوالے سے ڈی ایچ او جیکب آبادنے متعلقہ ملازمین کو مقررہ تاریخ پر حیدرآبادمیں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں رابطہ پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ نے بتایاکہ 24ملازمین کی 29مارچ کو ڈی جی حیدر آباد میں پیشی ہے جبکہ دیگر کو مختلف تاریخوں میں طلب کیاگیاہے انہوں نے بتایاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں جیکب آبادکے 250سے زائد ملازمین کے نام شامل ہیں جن میں کچھ رٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہیں جن کو بھی ڈی جی نے طلب کیاہے جن میں میڈیکل ٹیکنیشن ،لیب ٹیکنیشن ،او ٹی اسسٹنٹ ،ڈرائیور ،باورچی ،چوکیدار ،مالی ،وارڈ سرونٹ ،اسسٹنٹ ،ڈینٹل اسسٹنٹ ،مڈوائف اوردیگر شامل ہیںواضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ سوموٹو پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف کے صدر اکبر کھوسو کی محکمہ صحت جیکب آبادمیں جعلی اسناد پربھاری رشوت کے عیوض غیر قانونی بھرتیوں کے متعلق دی جانے والی درخواست پر لیاگیاتھا سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد بھی کیس میں نامزد محکمہ صحت کے اکثر ملازم اب بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں جن سے کوئی بازپرس نہیں اور وہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :