پاکستان میں کوئلے کے 850کھرب کیوبک فٹ ذخائر کو پاور پلانٹ میں استعمال کیا جائے،راجہ عدیل

پنجاب و ملک میںپاور پلانٹ کیلئے بیرون ملک سے کوئلہ درآمد پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوگا پاکستانی کوئلہ سستا اور استعمال سے سستی بجلی حاصل ہوگی،سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 20 مارچ 2017 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ ملک میں موجود کوئلے کے ذخائر کے صرف2فیصد استعمال سی40سال تک20ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے انہوںنے کہا کہ ساہیوال پاور پلانٹ کے ساتھ پنجاب و ملک بھر میں پاور پلانٹ میں بیرون ملک سے کوئلہ کی درآمد پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوگا اور باہر سے آنے والے مہنگے کوئلہ کے باعث مہنگی بجلی پیدا ہوگی جو عوام اور صنعتکار دونوں کے مفادات کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ عدیل نے کہا کہ پاکستان میں کوئلہ کے 850کھرب کیوبک فٹ ذخائر ہیں جنہیں پاور پلانٹ میں استعمال کیا جائے کوئلہ توانائی کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے پاکستانی کوئلہ سستہ اور استعمال سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

ملک میں کوئلے کے ذخائر کا اندازہ184.623ارب ٹن ہے اور صوبہ بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کے استعمال سے ملک بجلی کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکتا ہے بلکہ ملکی کوئلہ کے استعمال سے سستی بجلی حاصل ہوگی جس کو صنعت میں استعمال میں لاکر پیداواری لاگت کم کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔جس سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔