جذبہ خیر سگالی، وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیئے

پیر 20 مارچ 2017 21:32

جذبہ خیر سگالی، وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری کھولنے کے ..
کوئٹہ /چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پاکستان افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے پاک افغان سرحد چمن کو فوری طورپر کھولنے کی احکامات جاری کردیئے چمن بارڈر گزشتہ ایک ماہ سے بند تھی گزشتہ روز انجمن تاجران چمن نے چمن بارڈر بندش کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال کی تھی اور نا کھولنے کی صورت میں کوژک ٹاپ کو بند کرنے اورپہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی جسکے بعد وزیراعظم نے چمن بارڈر کو کھولنے کی ہدایت کی تھی وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سر زمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رابطے اور تعلق کے پیش نظر، سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت یہ سرحدیں فوری کھول دی جائیں وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں جن وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا گیا تھا، اس کے تدارک کے لیے افغانستان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بارہااس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے اور ہم دونوں ممالک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون کی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :