Live Updates

وزیراعظم کے درباری تحریک انصاف پر تنقیدکی بجائے اپنی کارکردگی کا جواب دیں ‘سید صمصام علی بخار ی

تحریک انصاف میدان میں اتر چکی ،اب (ن) لیگ کو بھاگنے نہیںدے گی‘ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

پیر 20 مارچ 2017 21:02

وزیراعظم کے درباری تحریک انصاف پر تنقیدکی بجائے اپنی کارکردگی کا جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کے درباری تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور تنقید کی بجائے عوام کو اپنی کارکردگی کا جواب دیں، تحریک انصاف میدان میں اتر چکی ہے اور (ن) لیگ کو بھاگنے نہیں گی، آئندہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے تحریک انصاف وفاق اور صوبوں میں حکومت بنا نے کے قابل ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے الیکشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے شروع کردیں ہیں ،چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور تمام پنجاب کے تمام ریجنل صدوراپنے اپنے ریجن میں بھرپور طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور پارٹی منشور کو عوام میں پھیلانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے درباری تحریک انصاف پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی جواب دیں، تحریک انصاف میدان میں اتر چکی ہے اور اب (ن) لیگ کو بھاگنے نہیں دے گی اور ان کا احتساب کر کے دم لے گی، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن کے بعد عوام کی طاقت سے وفاق اور صوبوں میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں گی ، تحریک انصاف ہنگامی بنیادوں پر عوام کے لئے فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کرے گی اور پاکستان کو قرضوں سے دلدل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات