پی آئی اے کی پرواز:مسافرکےکھانے سے کیڑانکل آیا،برہم مسافرنے ویڈیوبنالی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 18:52

پی آئی اے کی پرواز:مسافرکےکھانے سے کیڑانکل آیا،برہم مسافرنے ویڈیوبنالی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) : قومی ایئرلائن کی پروازپی کے 207سے مسافرکے کھانے سے کیڑانکل آیا،مسافرنے پی آئی اے انتظامیہ پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ویڈیوبنالی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی عمرہ کیلئے جانیوالی پروازکے دوران مسافرکے کھانے کے اندرسے کافی بڑاکیڑانکل آیا۔مسافرنے ویڈیوبنالی۔ مسافرکاکہناہے کہ یہ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 207ہے۔

(جاری ہے)

دوران پروازکھانادیاگیا،جب میں کافی کھاناکھالیاتومیری اچانک نظرایک بڑے کیڑے (سنڈی )پرپڑی ۔میں پتانہیں کتنے کیڑے کھاگیاہوں۔کھانے میں کیڑے کودیکھ کرمسافر ششدررہ گیا،اور برہم مسافرنے ویڈیوبنالی۔مسافرکی گفتگوسے لگتاہے کہ مسافر اپنے گروپ کے ساتھ سعودی عرب عمرہ کرنے کیلئے جارہاہے۔جبکہ کھانے سے کیڑا نکلاتومسافرشدیدبرہم ہوگیا۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :