بنوں، کچہری کے قریب فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

ٹریفک پولیس کی بروقت کاروائی سے 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پیر 20 مارچ 2017 20:46

بنوں، کچہری کے قریب فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) بنوں کچہری کے قریب فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، ٹریفک پولیس کی بروقت کاروائی سے 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے جبکہ 2 ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچہری کے قریب دو فریقین کا آپسمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریفک انچارج امان اللہ خان اور اے ایس آئی فرمان اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان موقع پر اسلحہ سمیت دھر لئے صدر پولیس دونوں ملزمان نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :