دڑو شہرکے قریب گوٹھ صدیق سومرو میں 18 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

پیر 20 مارچ 2017 20:46

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)دڑو شہرکے قریب گوٹھ صدیق سومرو میں اٹھارہ سالہ نوجوان وقاص ولد قاسم سومرونے کالاپتھر پیس کر پی کر خودکشی کرلی ، جاتی کے علاقے مریدکھوسو میں سولہ سالہ نوجوان ذوالفقارعلی چانگ نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم اس کو بروقت اسپتال لاکر طبی امداد دے کر جان بچائی گئی ،بٹھورو روڈ پر موٹرسائیکل سے گرکر الھورایوڈاڈریو زخمی ہوگیا، گوٹھ نبی بخش لغاری میں تھریشرمیں بازوپھنس جانے سے انور لغاری زخمی ہوگیا، جنہیں تعلقہ اسپتال سجاول علاج کے لئے لایاگیا،علاوہ ازیں گذشتہ رات سجاول بدین روڈ پر ڈی آئی جی فارم کے قریب جت برادری میں مسلح تصادم میں نوجوان علی حسن جت شدید زخمی ہوگیاجسے حیدرآباد ریفرکیاگیاہے ۔