گورنر سندھ نے نو عمر بچوں پر ملازمت پر پابندی کے بل کی توثیق کردی

پیر 20 مارچ 2017 20:43

گورنر سندھ نے نو عمر بچوں پر ملازمت پر پابندی کے بل کی توثیق کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کم عمر بچوں کی ملازمت پر پابندی کے بل) Prohibitation of Employment of Children Bill 2017 ( کی توثیق کردی ہے مذکورہ بل سندھ اسمبلی نے 25 جنوری 2017 ء کو پاس کیا تھا۔گورنر سندھ کی توثیق کے بعد یہ بطور ایکٹ فوری طور پر پورے صوبہ میں نا فذ العمل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایکٹ کے مطابق شعبہ ہائے زندگی ومعاشی اداروں سمیت فلاحی اداروں میں بھی بچوں با الخصوص نو عمر بچوں کی ملازمت پر پابندی عائد ہو گی۔

حکومت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ چائلڈ لیبر کے بارے میں سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے گی جوکہ حکومت کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے قانونی ،انتظامی اور دیگر اقدامات کے بارے میں مشورہ دے گی جوکہ اس ضمن میں عالمی اداروں کے قوانین کے تحت ہوگا کمیٹی ملازمت کے لئے کم از کم عمر کے تعین کے بارے میں بھی تجاویز دے گی۔

متعلقہ عنوان :