سی ڈی اے مزدور یونین کا شعبہ صفائی کی نجکاری اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 مارچ 2017 20:38

سی ڈی اے مزدور یونین کا شعبہ صفائی کی نجکاری اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین نے شعبہ صفائی کی نجکاری اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پیر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سی ڈی اے کے کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ مظاہرے سے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ صوفی محمود علی سمیت مزدور یونین کے دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ اگر سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 23 مارچ کے بعد مزدو ریونین احتجاج کا دائرہ کار بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹھیکیداری نظام کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے مزدور یونین مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب نہ صرف محنت کشوں کی خدمت کی ہے۔

انوائرمنٹ میں کام کرنے والے مسٹر رول، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف نہ صرف بے انصافی پر مبنی اقدامات کئے جا رہے ہیں بلکہ چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ان کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں۔ مقررین نے کہا کہ مزدور یونین جو گزشتہ ایک دہائی کے عرصہ سے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے وہ کسی صورت بھی اس مشکل وقت میں محنت کشوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :