راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 20 مارچ 2017 20:18

راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 55پتنگیں معہ 20ڈوریں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے راحیل ، ذیشان ، عطاء سے 08پتنگیں معہ 03 ڈوریں، وقاص ، فرحان ، فیضان سے 12پتنگیں معہ 05ڈوریں ، نوید ، زاہد ، محمد احسان سے 16پتنگیں معہ 04ڈوریں ، عثمان ، سلیمان ، نعمان سے 09پتنگیں معہ 03ڈوریں ، ارشد، فرہاد اور مہد ی علی سے 10پتنگیں معہ 05ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :