راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی‘ 08ملزمان گرفتار

پیر 20 مارچ 2017 20:18

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی20لیٹر کھلی شراب،01بوتل شراب، 02عدد پستول 30بور معہ 04روند ، 01عدد رائفل 12بور معہ 02روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے شاہد سے 10لیٹر کھلی شراب، ذیشان سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ روات پولیس نے قیصر سے 01بوتل شراب، تھانہ آراے بازار پولیس نے طارق کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر لیا ۔ تھانہ سول لائن پولیس نے عبد الرحمن سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ روات پولیس نے غلام عباس سے 01عدد پستول 30بور معہ 01روند ، تھانہ مری پولیس نے جمیل سے 01عدد رائفل 12بور معہ 02روند جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے عبد القیوم کے خلاف سیکورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :