وزیراعلیٰ سندھ سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمدکی الوداعی ملاقات

سید مراد علی شاہ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد کو سندھ کی ثقافتی سوکھڑی اجرک اور ٹوپی پیش کی

پیر 20 مارچ 2017 20:08

وزیراعلیٰ سندھ سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمدکی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیرکو الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے بتایا کہ سیہون دھماکے کی8 زخمی پی این ایس شفاء اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جن کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، باقی ساڈھے تین سال ایک بچہ آج ڈسچارج ہو رہا ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا۔پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات ہوئے ہیں۔درین اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل مسٹر فرخ احمد کو سندھ کی ثقافتی سوکھڑی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :