شہبازشریف کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کا 2گھنٹے طویل دورہ

ایف ڈبلیو او کی جانب سے تعمیراتی کام کی رفتار اورمعیار کو سراہا

پیر 20 مارچ 2017 20:08

شہبازشریف کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کا 2گھنٹے طویل دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کا 2گھنٹے طویل دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے منصوبے پر اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے تعمیراتی کام کی تعریف کی اور ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے کماہاں سے گجومتہ اور گجومتہ سے رائے ونڈ انٹر چینج تک لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے کئی کلومیٹر طویل منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے رہے اور رائے ونڈ انٹرچینج پر وزیراعلیٰ کو تعمیراتی کام اورمنصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کا م کرنے والے عملے سے ہاتھ ملایا اوران کی دن رات کی محنت پر انہیں شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :