وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ملاقات

پیر 20 مارچ 2017 20:04

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے ملاقات کی ۔خرم دستگیر خان نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اورفیڈربس سروس کے اجراء پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباددی اور کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے اور آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور جب تک سانس میں سانس ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوںنے کہا کہ خدمت کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصرکی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے اورپاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست سے اکتا چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اوراب ملک میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہوگی۔

متعلقہ عنوان :