حامد سعید کاظمی کی حج سیکنڈل سے بر یت پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے، عدالتی فیصلہ پارٹی کے لئے فتح ہے، کاظمی کی رہائی سے پارٹی کا مورال بلند ہوگا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی میڈیاسے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کی بریت کے فیصلے پرردعمل

پیر 20 مارچ 2017 20:04

حامد سعید کاظمی کی حج سیکنڈل سے بر یت پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے، عدالتی ..
ْ ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی حج سیکنڈل سے بر یت پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے۔سابق وفاقی وزیرحامدسعیدکاظمی نے حج سیکنڈل میں اتنے سال جیل کاٹی، عدالتی فیصلہ پارٹی کے لئے وکٹری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کی رہائی سے پارٹی کا مورال بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل کیسز کا سامنا کررہی ہے۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور مقدمات میں پیش ہوتے رہے۔؂ آئندہ بھی کوئی ایشو ہوا تو عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔