پولینڈ کی بحریہ کے انسپکٹررئیرایڈمرل میرازلوف موردل کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ،رئیرایڈمرل میرازلوف موردل نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

ایئر چیف سہیل امان اور رئیرایڈمرل میرازلوف موردل کا ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال

پیر 20 مارچ 2017 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پولش نیوی کے انسپکٹر،رئیرایڈمرل میرازلوف موردل نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ بعدازاںپرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ رئیرایڈمرل میرازلوف موردل نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :