دہشتگردوں کی مالی معاونت کر کے باہر بھاگنے والے اب واپس آرہے ہیں،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کرپشن پر مک مکا ہے،عدلیہ نے اگر پانامہ کیس میں وزیراعظم کو چھوڑ دیا تو عوام کبھی معاف نہیں کرینگے

عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 20:04

دہشتگردوں کی مالی معاونت کر کے باہر بھاگنے والے اب واپس آرہے ہیں،(ن) ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے جو پہلے باہر بھاگ رہے تھے،اب واپس آرہے ہیں،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کرپشن پر مک مکا ہے،عدلیہ نے اگر پانامہ کیس میں وزیراعظم نوازشریف کو چھوڑ دیا تو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی نہ ہو تو مسلم لیگ (ن) نشان عبرت بن جاتے،پنجاب میں کوئی بھی (ن) لیگ کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے دور میں دہشتگردوں کے جو مالی مددگار باہر بھاگ رہے تھے،اب وآپس آرہے ہیں،قوم جانتی ہے کرپشن کے معاملے پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹیمیں کرپشن کے معاملے پر مک مکا ہے،شرجیل میمن کے معاملے پر آئی ایس پی آر کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے۔جمشید دستی نے کہا کہ عدلیہ کے پاس سنہری موقع ہے،پانامہ کیس میں اگر وزیراعظم نوازشریف کو چھوڑ دیا گیا تو قوم کبھی عدلیہ کو معاف نہیں کرے گی۔…(خ م+ار)