نوازشریف اور زرداری اپنی اپنی بادشاہت چاہتے ہیں ،حکومت اور پیپلزپارٹی میں دوبارہ مک مکا ہوچکا ہے

تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 19:42

نوازشریف  اور زرداری اپنی اپنی بادشاہت چاہتے ہیں ،حکومت اور پیپلزپارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی اور زرداری اپنی بادشاہت چاہتا ہے،حکومت اور پیپلزپارٹی میں دوبارہ مک مکا ہوچکا ہے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداروں کو قانون کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں کرپشن بچانے کا جھگڑا ہے،نوازشریف چاہتے ہیں ان کی بادشاہت ہو،زرداری چاہتے ہیں ان کی بادشاہت ہو۔

شیریں مزاری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کام بہت کم ہے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ مک مکا ہوچکا ہے،شرجیل میمن کا معاملہ سب کے سامنے ہے اگر مک مکا نہ ہوا ہوتا تو وہ کبھی واپس نہیں آتا۔…(خ م+ار)